؞   نظام آباد-پھولپور راستے پر ابھی تک نہیں چل سکی روڈویز بس
۸ مارچ/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا
سرائے میر(حوصلہ نیوز): نظام آباد سے مرزا پور بلاک ہوتے ہوتے ہوئے پھولپور کو جانے والے راستے پر لوگوں کی آمد ورفت کا واحد زریعہ آٹو ہے۔ آٹو نہ ملنے پر لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعض دفعہ آٹو ڈرائیور کے من مانی کرایہ مانگنے سے بھی لوگ کافی پریشان ہیں۔ اس روٹ پر کوئی سرکاری بس نہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو سفر کرنے میں کافی ددشواری ہوتی ہے۔
نظام آباد- پھولپور شاہراہ پر مرزا پور، طویٰ، لاہی ڈیہہ، نیاؤج، دھنی پور، منڈیار جیسے کئی بڑے گاؤں آتے ہیں۔ یہاں کے لوگوں کو نظام آباد تحصیل یا اعظم گڑھ شہر جانے کے لئے واحد زریعہ آٹو ہے۔ اس روٹ پر ابھی تک کوئی سرکاری بس نہیں ہے۔ اگر آٹو نہیں ملا تو یہاں کے لوگوں کو اعظم گڑھ جانے کے لئے پہلے سرائے میر جانا ہوتا ہے پھر وہاں سے اعظم گڑھ جاتے ہیں جو کافی دشوار گزار ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے اس روٹ پر بھی روڈویز بس سروس شروع کی جائے تاکہ لوگوں کو آمد ورفت میں سہولت ہوسکے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

14 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.